بین الاقوامی خبریںسرورق

واشنگٹن : جوبائیڈن کے حلف سے پہلے ہی ٹرمپ واشنگٹن چھوڑ دینگے

 

واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو کلب منتقل ہو جائیں گے ۔ سپیکر نینسی پلوسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آئندہ ہفتے سینٹ کومیمو بھیجیں گی۔نینسی پلوسی نے کہا پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کے تحفظ کیلئے پوری طاقت دکھائی ہے ۔

انہوں نے نیشنل گارڈ کی امریکی جمہوریت کے تحفظ میں کیلئے خدمات کی تعریف کی۔ادھر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیپٹل ہل کا دورہ کیا۔مائیک پنس نے کہا امریکی کانگریس کی عمارت کی حفاظت پر تعینات فورسز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں، غیر معمولی وقت پر آگے بڑھ کر دارالحکومت کی حفاظت کرنے کیلئے آپ پر فخر ہے ۔نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے ۔

تقریب کی سکیورٹی پر 20 ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے ۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ یہ بات واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ صدر کے ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا اور انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button