جرائم و حادثات

واٹس ایپ میسج دیکھ کر’شکی‘ شوہر نے بیوی کوآگ کے حوالے کیا

واٹس ایپ میسج دیکھ کر’شکی‘ شوہر نے بیوی کوآگ کے حوالے کیا
علامتی تصویر

بائیک سے پیٹرول نکال کر جلا یا

رانچی: (اردودنیا.اِن)جھارکھنڈ کے صدر مقام رانچی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلایا۔ فی الحال وہ 90 فیصد تک جل چکی ہے اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ شوہر کو خاتون پر شک تھا، اسی وجہ سے اس نے اسے زندہ مارنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق شکی شوہر نے اپنی موٹرسائیکل سے پٹرول نکالا اور بیوی پر چھڑک دیا۔

اس کے فرار ہونے سے بچنے کے لئے قالین پربھی پٹرول چھڑکی اور اسے آگ لگادی۔ اس نے اپنے لائٹر سے آگ جلائی اور پھر تماشہ دیکھنے لگا۔ شعلوں کی لپیٹ میں خاتون چیختی رہی اور باتھ روم میں گر گئی۔اس کے بعد خاتون کی بیٹی اور بھابھی نے کسی طرح اس آگ پر قابو پایا اور پھر اسے اسپتال لے گئے۔ اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر رمز ریفر کر دیا گیا۔

وہاں اس کی حالت بہت نازک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا جسم 90 فیصد تک جل چکا ہے۔کنبہ کے افراد شکایت کررہے ہیں کہ اس شخص کو اپنی بیوی پر شبہ تھا اور اسی وجہ سے اس نے یہ دل دہلا دینے والا جرم کیا ہے۔ دونوں کی شادی 17 سال قبل ہوئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ شادی کے بعد سے ہی شوہر اس کو بہت پیٹا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں چیٹنگ دیکھنے کے بعد ملزم شوہر کا غصہ ساتویں آسمان پرچڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button