سرورققومی خبریں

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کا اصرار جو پالیسی تسلیم نہ کریں، ان کا اکاؤنٹ حذف ہو گا : واٹس ایپ

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کہا ہے کہ صارفین کو رازداری کی پالیسی کے سلسلے میں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔واٹس ایپ نے پیر کو دہلی ہائی کورٹ میں کہا کہ اس کی طرف سے صارفین سے نئی پرائیویسی پالیسی تسلیم کئے جانے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کی طرف سے رازداری کی نئی پالیسی قبول کریں۔ سوشل میڈیا کمپنی نے اپنے وکیل کپل سبل کے توسط سے عدالت کو بتایا کہ اس کی جانب سے صارفین سے رازداری کی پالیسی قبول کرنے کو کہا جارہا ہے۔

جو صارفین اس پالیسی کو قبول نہیں کریں گے ، ان کے اکاؤنٹ بتدریج حذف کردیئے جائیں گے۔ کپل سبل نے کہا کہ ہم نے صارفین سے پالیسی پر اتفاق کرنے کی درخواست کی ہے۔ اگر وہ متفق نہیں ہوئے تو ان کے اکاؤنٹ حذف ہوں گے ، اس پالیسی کو ملتوی کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ رازداری پالیسی کو قبول کرنے کی بابت تنازعہ کھڑا ہوا۔ اس پالیسی کا اعلان کمپنی نے جنوری میں کیا تھا ، جس کے بعد اس نے اسے مئی تک کے لئے ملتوی کردیا۔

کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ کو حق حاصل ہوگا کہ وہ صارفین کا ڈیٹا پیرنٹ کمپنی فیس بک کے ساتھ شیئر کرے۔ ہائی کورٹ سے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔سالسٹر جنرل چیتن شرما اور درخواست گزاروںکی طرف سے اسے کالعدم قرا ردیئے جانے کی مانگ کی گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button