قومی خبریں

وزیر اعظم کورونا کو سمجھ نہیں سکے، دوسری لہر کے لیے وہی ذمہ دار ، راہل گاندھی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کورونا مہاماری کی صورتحال پر آج پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی دوسری لہر کے ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعظم دوسری لہر کو سمجھ ہی نہیں سکے۔ راہل نے وزیر اعظم مودی کو ایونٹ منیجر کہا، نیز یہ بھی کہا کہ اب تک ملک کی آبادی کی صرف تین فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

راہل گاندھی نے ویکسین سے متعلق سوال پر کہاکہ ہم دنیا کے ویکسین کیپٹل ہیں۔ ویکسین سے مستقل حل ملے گا۔ جہاں سے آپ ویکسین لے سکتے ہیں، جتنا بھی لے سکتے ہو،لو لو اور ویکسین لگائو۔ حکومت عذر تلاش نہ کرے ۔ قیادت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کام نہیں کرسکا تو اِس کی اور اُس کی غلطی ہے بلکہ قیادت کا مطلب ہے کہ اپنی طاقت دکھانا کہ میں یہ کام کروں گا۔

وقت ضائع نہ کریں۔ جولوگ آپ کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواہ وہ اپوزیشن کے لوگ ہوں ، خواہ مختلف ریاستوں کے چیف منسٹر ہوں، ضلعی مجسٹریٹ ہوں ان کی بات سنیں۔ جب آپ کہیں گے کہ ہم نے دوسری لہر کو شکست دے دی ہے، تیسری لہر آئے گی۔کورونا کو موویڈ لکھنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ ٹول کٹ کی بات بالکل جھوٹ ہے۔

جب میں نے موویڈ لکھا تو میرا مطلب واضح تھا کہ اگر کوویڈ پر توجہ نہیں دی ہوتی تو صرف کوویڈ ہوتا،لیکن انہوں نے کوویڈ کو پھیلنے میں مدد کی ، لہٰذا میں نے اس کے نام کا پہلا حرف استعمال کیا۔ جب مودی جی بنگال میں ریلی کررہے تھے تو وہ کوویڈ کی مدد کررہے تھے۔ جس وقت اقدامات کرنا تھا اس وقت نہیں کیے ،اس طرح انہوں نے کوویڈ کی مدد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button