بین ریاستی خبریں

وشاکھاپٹنم کے چنتاپلی میں درجہ حرارت 6ڈگری سلسیس درج

 

تلنگانہ اور اے پی، شدید سردی کی لپیٹ

آندھراپردیش : 23/ڈسمبر (اردودنیانیوز) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی، شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے چنتاپلی میں درجہ حرارت 6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔وشاکھاایجنسی علاقہ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجہ میں قبائلیوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے ۔وشاکھاپٹنم کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چار دنوں کے دوران ضلع میں ایسی ہی صورتحال کے برقرار رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہاکہ امکان ہے کہ رائلسیما کے کڑپہ،کرنول،اننت پوراضلاع میں درجہ حرارت 10تا11ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیا جائے گاجبکہ وشاکھاایجنسی علاقہ میں درجہ حرارت ایک تا دو ڈگری سلسیس کے درج ہونے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران منی مالورو میں 7،اراکو وادی میں 10.4،نندی گاما میں 12.2،وشاکھاپٹنم میں 13.8اور کلنگاپٹنم و امراوتی میں 15.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button