
کورونا ویکسین دکانوں پر دستیاب نہیں ہوگی،ریلوے اورڈی آرڈی اونے بھی کمرکسی
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سرکارنے بتایاہے کہ ویکسین لینے کے بعدکتنے افرادپوزیٹیوہوئے ہیں ۔ملک میں کوویکسین کی 1.1 کروڑ خوراکیں دی گئیں جن میں سے پہلی ڈوزلینے کے بعد4508 اور دوسری خوراک لینے کے بعد 695 مثبت ہوئے ہیں۔ کوویشیلڈ ویکسین ملک میں 116 ملین افراد کو دی گئی جن میں سے 17145 پہلی خوراک کے بعد اور دوسری خوراک کے بعد 5014 مثبت ہو گئے تھے۔ وزارت صحت نے کہاہے کہ دوکانوں میں کورونا ویکسین نہیں ملے گی۔ انہوں نے بتایاہے کہ حکومت ریاستوں کو ویکسین کی فراہمی جاری رکھے گی۔ تاہم ، یہ ویکسین صرف سرکاری ویکسینیشن مراکز میں دستیاب ہوگی۔ وزارت کی جانب سے مزیدبتایا گیا کہ ویکسین لینے کے لیے تمام لوگوں کو کوین ایپ پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔
ملک میں بے قابو کورونا کی رفتار کے درمیان ، وزارت صحت نے کہاہے کہ 146 اضلاع خاص تشویش پیدا کرنے جارہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاہے کہ 308 اضلاع میں کورونا کنٹرول میں ہے۔ بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے کہاہے کہ ہندوستان میں اس وقت 21 لاکھ 57 ہزار کیس سرگرم ہیں جو پچھلے سال کے مقابلہ میں دو گنا ہیں۔ وزارت صحت نے بتایاہے کہ ریلوے 1200 بیڈ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈی آر ڈی اونے 500 بستر تیار کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے 2005 بیڈ میں اضافہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ، کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔سکریٹری صحت نے بتایاہے کہ اب تک ملک میں 13 کروڑ سے زائد افراد کوویکسین دی جاچکی ہیں ، ان میں سے 30 لاکھ افراد کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسین دی گئی۔ اب تک طبی کارکنوں میں سے 87 فیصد کوویکسین دی جاچکی ہے۔



