اسپورٹسسرورق

ٹوکیو اولمپک پرقیاس آرائوں سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں :آئی او سی

ٹوکیو اولمپک پرقیاس آرائوں سے کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں :آئی او سی


جنیوا : (اردودنیا.اِن) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے ٹوکیو اولمپکس کے ملتوی یا منسوخ ہونے کی قیاس آرائیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بحث سے کھیلوں کی تیاری کرنے والے ہزاروں کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔آئی او سی اور جاپان میں آرگنائزنگ کمیٹی نے کئی بارکہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوئی پلان بی نہیں ہے۔

گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے کھیلوں کو ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ گذشتہ ہفتے جاپانی حکومت نے اس رپورٹ کی تردید کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کھیل منسوخ کردیئے جائیں گے۔ اس کے باوجود مسلسل کھیلوں کے منعقد کرنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔باک نے آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے ماہانہ اجلاس کے بعد کہا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں کھلاڑیوں کو تکلیف دے رہی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی کو شروع ہوں گے جس میں 33 کھیلوں میں 11000 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ باک نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام پابندیوں کے لئے تیاری اور پریکٹس کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایسی صورت میں ان کی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button