
ٹویٹر نے’ کسان ایکتامورچہ ‘اور’کاروان میگزین‘ سمیت متعدد اکاؤنٹس کوبلاک کیا

نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرنے دہلی میں کسان پریڈ کے حوالے سے مبینہ طور پر گمراہ کن ٹویٹس کرنے پر کچھ ہینڈل پرپابندی عائد کردی ہے۔یہ کام الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای ای ٹی) کی وزارت کی ہدایت پرکیاگیاہے۔اس میں کچھ سیاسی کارکنوں کے اکاؤنٹس ہیں ، جن میں ’دی کاروان میگزین‘ بھی شامل ہے۔
جن ہینڈلزپرٹویٹرنے پابندی عائد کی ہے ان میں ’کسان ایکتا مورچہ‘ کااکاؤنٹ شامل ہے۔ یہ بات کسان رہنماؤں نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے طور پر بتائی ہے۔ سب کے پروفائل پر کلک کرنے پر لکھا ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹ پر قانونی مطالبہ کے جواب میں ہندوستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 27 جنوری کو ٹویٹر نے کہا تھا کہ کسانوں کی ریلی کے پرتشدد واقعے کے بعد اس نے 300 سے زیادہ اکاؤنٹس معطل کردیئے ہیں
راشٹرپتی بھون کو عوام کے لئے 6 فبروری سے دوبارہ کھول دیا جائے گا



