
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بمان بنرجی مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ یہ تیسری بار ہے جب بمان بنرجی صدر منتخب ہوئے ہیں۔بمن بنرجی کا انتخاب بلامقابلہ ہوا۔ بمان بینرجی کو صدر بنانے کے لیے ترنمول کانگریس نے پہلے ہی نام کااعلان کیاتھا۔ بمان بنرجی سن 2011 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔
اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو پروٹیم اسپیکر اور سابق وزیر اور ٹی ایم سی کے سینئر رہنما سبرت مکھرجی نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو اسمبلی ممبرشپ کا حلف لیا۔بی جے پی نے اس وقت تک اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ بنگال میں مبینہ سیاسی تشددبندنہیں ہوتا ہے۔
مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی کے ممبران اسمبلی اسمبلی میں صدر کے انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہاہے کہ پارٹی کے نومنتخب ایم ایل اے جب تک انتخابات کے بعد ریاست میں ہونے والے تشددپرقابونہیں پاتے اس ایوان میں نہیں جائیں گے۔



