
پربھنی ضلع میں ایک ہی دن میں 119 پازیٹو مریضوں کے اضافہ سے ضلع میں کھلبلی
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج بدھ کے روز 235 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں – جبکہ منگل کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 116 پازیٹو مریض پائے گئے تھے –
آج جب کہ ایک ہی یوم میں 119 پازیٹو مریضوں کا اضافہ ہوجانے سے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کھلبلی مچ گئی ہے – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ تعداد نو ہزار سات سو اکہتر ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک آٹھ ہزار آٹھ سو آٹھ مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 347 مریض فوت ہو چکے ہیں –
اسی طرح پربھنی ضلع میں 616 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں – اسی طرح آج 20 پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – بدھ کے روز ایک پازیٹو مریض کا انتقال ہو چکا ہے – اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے کے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے –



