ڈاکٹر عفوان خان کی فیم ضلع صدر عہدہ پر نامزدگی،تعلیمی اداروں کے سربراہوں میں مسرت کی لہر
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے متحرک اور سرگرم نوجوان ڈاکٹر عفوان خان ابن شکیل الرحمن خان کو مہاراشٹر میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے یکسوئی کے لیے قائم کی گئی تنظیم فیم کا پربھنی ضلع صدر نامزد کیا گیا – انہیں یہ نامزدگی کا مکتوب جالنہ میں منعقدہ فیم عہدیدارن کے یک روزہ علاقائی جلسہ عام میں فیم کے ریاستی صدر تحسین احمد خان کے ہاتھوں تفویض کیا گیا –
جہاں ان کا ان کا شایان شان استقبال کیا گیا – اس موقع پر ڈائس پر فیم کی روح رواں سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان ، ڈاکٹر ایس وی رضوی، شبیر شاکر شیخ، ممبئی، خالد سیف الدین ریاستی سیکرٹری فیم، ڈاکٹر نثار دیشمکھ ضلع صدر این سی پی، جالنہ و دیگر موجود تھے –
ڈاکٹر عفوان خان کے اس نامزدگی پر تعلیمی، سماجی اور ملی شخصیات نے ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا – ان کے اس نامزدگی پر تعلیمی اور سماجی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے –




