بین ریاستی خبریں

پربھنی کے پولیس اہلکار سید معین انتقال کر گئے –

پربھنی کے پولیس اہلکار سید معین انتقال کر گئے –

سید معین

پربھنی (سید یوسف) پورنا ضلع پربھنی کے پولیس کانسٹیبل سید معین سید یٰسین عمر 50 سال ساکن معصوم کالونی، درگاہ روڈ، پربھنی مختصر علالت کے باعث 19،فروری بروز جمعہ شام سات بجے کے قریب پربھنی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے –

مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے – پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے شامل ہیں – ان کی نماز جنازہ جمعہ کی شب دس بجے سید اخوند شاہ میاں قبرستان میں عمل میں ادا کی گئی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئ –

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button