بین ریاستی خبریں

 پربھنی:ضلع کے تمام اسکول 15 اپریل تک بند رہیں گے-

 جماعت دہم بورڈ اور بارہویں بورڈ کلاس جاری رہیں گی,تمام کالجس 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند – 

 پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر  نے منگل (30 مارچ) کو ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے متاثرین کی وجہ سے جماعت دہم اور بارہویں بورڈ کے علاوہ تمام کلاسوں کو 15 اپریل تک بند کرنے کا نیا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

 ضلع کلکٹر پربھنی نے 31 مارچ سے 4، اپریل تک تمام سینئر کالجوں اور کوچنگ  کلاسوں کو بند رکھنے کا حکم دیا  ہے۔  ضلع انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پروفیسرز کالج میں باقاعدہ تدریسی کام آن لائن انجام دے۔

 ضلع پربھنی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  احتیاطی تدابیر کے طور پر اور طلبہ کی حفاظت کے لئے ضلع کے تمام میڈیم اور تمام انتظامی اسکول جماعت پنجم سے گیارہویں جماعت تک 31 مارچ تک عارضی طور پر بند ہیں۔  اس طرح کے احکامات پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیا تھا۔  منگل کے روز کورونا مریضوں میں اضافے کے تناظر میں 15 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا نیا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ 

ضلع کے تمام میڈیم اور مینجمنٹ اسکولوں میں پانچویں سے نویں اور گیارہویں کلاسوں کو 15 اپریل تک عارضی طور پر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ دہم بورڈ جماعت اور بارہویں بورڈ جماعت کی تعلیم باقاعدگی سے جاری رہیگی ۔  تمام اساتذہ اور تدریسی عملہ اسکول میں باقاعدگی سے حاضر ہوں اور درس و تدریس اور ضروری کام آن لائن کے ساتھ ساتھ مطالعہ گروپ کے ذریعے کریں۔ 

پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے  کہا  کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ تعلیم کا عمل بند نہ ہو۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء اور اساتذہ کوویڈ 19 کے حوالے سے تمام سرکاری سرکلروں کے مطابق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button