بین ریاستی خبریں

پنجاب میں27 جنوری سے پرائمری اسکولس کی کشادگی

پنجاب میں27 جنوری سے پرائمری اسکولس کی کشادگی

نئی دہلی ،21؍جنوری ( اردونیا۔ان ) پنجاب کے اسکولی تعلیمی محکمہ نے ریاست کے تمام اسکولوں میں پرائمری کلاسز کا آغاز 27 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست میں پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھولے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے ایک بیان میں کہاکہ والدین کے مطالبے پر حکومت نے 27 جنوری سے تمام اسکولوں میں پرائمری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر نے کہا کہ تیسری اور چوتھی جماعت کے طلبہ کو 27 جنوری سے اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔

اسی کے ساتھ ساتھ پہلی اور دوسری جماعت کے طلبہ کے لئے یکم فروری سے اسکول کھلیں گے۔صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک تمام اسکولوں میں کلاسز شروع ہوں گی اور والدین کو بچوں کو اسکول بھیجنے سے پہلے تحریری رضامندی دینا ہوگی۔ سنگلا نے اسکول حکام سے کورونا پروٹوکول کے تحت مناسب انتظامات کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button