بین ریاستی خبریں

پنچایت الیکشن میں رہنماخطوط پرعمل کیوں نہیں کیاگیا؟ہائی کورٹ نے یوگی حکومت کی پھرسرزنش کی ، جج نے کہا ،لاک ڈاؤن کریں

لکھنو:(اردودنیا.اِن)الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں کورونا کی بے قابو صورتحال پر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی سرزنش کی ہے۔ عدالت نے سوال کیاہے کہ یوپی پنچایت انتخابات میں کورونا رہنماخطوط پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اس کے علاوہ عدالت نے ایک بارپھریوپی حکومت کو 14 دن تک بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔

یوگی نے کہاہے کہ یوپی میں سب ٹھیک ہے ،کسی چیزکی کمی نہیں ہے ،انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگرکسی نے افواہ پھیلائی توکارروائی کی جائے گی،لیکن یوپی سے جوتصویریں آرہی ہیں وہ بتانے کے لیے کافی ہیں۔

اس پرمین اسٹریم میڈیانے بھی کہاہے کہ حکومت کے دعوے اورحقائق میں کافی فرق ہے۔ اس سے قبل بھی الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست کے پانچ بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کاحکم دیاتھا جسے حکومت نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا.

متعلقہ خبریں

Back to top button