شولاپور:7/دسمبر(سیّد غفران) ۔پولیس حوالدار اقبال شیخ کو نیشنل کرائم ریکارڑ بیورو نئی دہلی کی طرف سے 16 دسمبر 20 کو آن لائین لی گئی (سی سی ٹی اینڈ ایس ) اور ( ای سی جے ایس) سسٹم اس مقابلے میں ہندوستان بھر سے کل 360 پولیس محکمہ کے ملازمین نے حصّہ لیا تھا جس میں مہاراشٹرا پولیس محکمہ کے حوالدر اقبال عبدالرشد شیخ سولاپور اور پولس انسپیکٹر پانڈے صاحب، پولس نائیک کلکرنی کا نام NCRB کو مرکزی سطح کے آن لائن مقابلے کے لئے بھیجا گیا تھا۔
ان مقابلوں میں پولیس حولدار اقبال شیخ نے مہاراشٹرا سطح پر اور سولاپو ر کی نمائندگی بہت بہترین انداز میں کی ۔ CCTNS گروپ میں اچھے طریقے سے دیکھ ریکھ کی جائے اس کا پریزنٹیشن تیار کرکے NCRB کو بھیجا گیا تھا۔ اس پریزنٹیشن کو سمجھنے کے لئے سینیئر آفسر کے ذریعے آن لائین انٹرویو لیا گیا تھا۔
16 دسمبر کو شری اجے کمار بھللا (سینٹرل ہوم سیکرٹری بھارت سرکار)نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےبتایا کے مہاراشٹرا نے CCTNS/ICJS اس مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ بطور انعام ٹرافی اور سند دی گئی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں شری جے کشن ریڈی ( وزیر سینٹرل ہوم منسٹر) صدر icjs اگروال صاحب، دلّی پولیس کمشنر، بھارت کے سبھی بڑے آفیسر جوڑے تھے۔
انکی شاندار کارکردگی پر مہاراشٹر کےوزیر داخلہ شری انیل دیشمکھ صاحب نے اپنے فیسبوک پیج پرحوالدار اقبال صاحب و دیگر آفیسر کو مبارکباد دی ہے اور خوشی کا اظہارِ کیا ہے۔ ( CCTNS- Crime and criminal tracking network and system ) (ICJS- INTEROPERABLE CRIMINAL JUSTICE SYSTEM)