بین ریاستی خبریں

پونے میں کورونا کا قہر : 81 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ، اسپتال میں بستروں کی کمی

 پونے :(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا کے شہر پونے میں کورونا کے قہر کی وجہ سے صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ شہر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 81000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ حالت یہ ہے کہ شہر میں نئے متاثرہ مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بیڈ کی کمی ہے۔ منگل کی صبح پونے میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں شدید بیمار کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر کی سہولت والا بستر دستیاب نہیں تھا۔گزشتہ سال ستمبر میں پونے میں تقریبا 82,000 فعال کیسزدرج کئے گئے تھے ۔

کورونا کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے بڑی تعدادہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ 6 اپریل کو کورونا کی اس دوسری لہر میں شہر میں فعال کیسز کی تعداد 81000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ پونے میں فعال کیسز کے اعداد و شمار جلد ہی اپنی نمایاں سطح پر پہنچ سکتے ہیں۔ چونکہ شہر میں نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، فعال کیسزکی تعداد بھی 1 لاکھ کو عبور کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button