پونے:(اردودنیا.اِن)پونے کے ضلعی انفارمیشن آفیسر (ڈی آئی او) راجندر سراگ کا ہفتہ کی صبح یہاں سسون جنرل اسپتال میں کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سارگ کو حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا تھا اور وہ اسپتال میں داخل علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
مہاراشٹرا حکومت کے آفیسر سارگ نے ریاست کے مختلف اضلاع میں اطلاعاتی دفاتر میں خدمات انجام دیں۔نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہاکہ ہم کوویڈ کی وجہ سے راجندر سراگ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سسون اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی۔ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہم نے ایسا افسر کھو دیا ہے۔



