جرائم و حادثات

پونے کے فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں لگی آگ ، 500 دکانیں جل گئیں

A fire broke out in Pune's Fashion Street Market, burning 500 shopsپونے: (اردودنیا.اِن) پونے کے مشہور فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد تقریباً 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ عہدیداروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ آگ جمعہ کی رات گیارہ بجے کے قریب لگی۔

 

 

 

 

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ محکمہ فائر کے ایک افسر نے بتایا کہ جیسے ہی آگ لگی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر کو آگاہ کیا۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 16 گاڑیاں حائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا گیا۔

 

صبح 4بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا ، لیکن تب تک 500 دکانوں کو جل چکی تھیں ۔ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔افسر نے بتایا کہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔ پونے کینٹونمنٹ بورڈ میں مہاتما گاندھی روڈ پر واقع فیشن اسٹریٹ ایک مشہور مارکیٹ ہے ، جس میں کپڑے ، جوتے ، چشمے اور دیگرلوازمات کی بہت سی چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button