بین ریاستی خبریں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں اضافہ بدستور چوتھے دن بھی جاری

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں اضافہ بدستور چوتھے دن بھی جاری

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کے روزمسلسل چوتھے دن تیل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 22-25 پیسے کا اضافہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 88.14 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتیں 78.38 روپئے فی لیٹر ہے۔

ممبئی میں پیٹرول 94.64 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 85.32 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی کے بارے میں بات کریں تو وہاں پٹرول کی قیمت 90.44 روپئے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 83.52 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول 89.44 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.96 روپئے فی لیٹر ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول 91.65 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 85.50 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ جے پور میں پٹرول 94.81 روپئے فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 86.89 روپئے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button