قومی خبریں

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی،18؍جنوری (ایجنسیاں) پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت نمایاں سطح پر پہنچ گئی ۔ قومی دارالحکومت میں پیر کے روز پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے اس کی 84.95 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 75.13 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیر کو ممبئی میں پٹرول کی قیمت 91.56 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 81.87 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت فی الحال ایک ریکارڈ اونچائی پر ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پیر کو چنئی میں پٹرول 87.63 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 80.40 روپئے فی لیٹر رہا ۔بنگلورو کے بارے میں بات کریں تو پیر کو پٹرول 87.82 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 79.67 روپئے فی لیٹر پر رہا۔ اس کے علاوہ پیر کو کولکاتہ میں پیٹرول 86.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 78.72 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بارے میں بات کریں تو پیر کے روز پیٹرول کی قیمت 87.42 روپئے اور ڈیزل 80.27 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ پیر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پٹرول 84.56 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 75.50 روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔ ادھر چندی گڑھ میں پیر کو 81.80 روپئے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل 74.88 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button