نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے ہی دارالحکومت میں پٹرول اپنے ریکارڈ سطح کو عبور کررہا ہے۔ منگل 26 جنوری کو پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول ایک بار پھر اپنے نمایاں سطح پر آگیا ہے۔