قومی خبریں

پی ایم مودی کا دورۂ پرتگال بڑھتے کرونابحران کے باعث منسوخ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند یوروپی یونین سمٹ میں شرکت کے لئے پرتگال کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے ، ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے فرانس جانے کے پروگرام میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ کرونا کی وبا شروع ہونے کے بعد پی ایم مودی حال ہی میں بنگلہ دیش کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا دورہ نہیں کیا۔

واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی 16 ویں ہندوستان-ای یو سمٹ میں شرکت کے لئے 8 مئی کو پرتگال کا دورہ کرنے والے تھے۔ اس کے بعد دو طرفہ دورے پر فرانس کابھی دورہ متعین تھا ۔خیال کیا جارہا ہے کہ مودی کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باعث اس دورے کو ملتوی کرسکتے ہیں۔

واضح ہوکہ  ہندوستان میں کورونا کے 2.59 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 1700 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ پچھلے مہینے سے ہی ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی رفتار بہت تیز ہے۔ مہاراشٹر ، دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں پابندیاں نافذکردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button