لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیرو میں اسمبلی نے اس موضوع پر رائے شماری کی ہے کہ آیا صنعتی مقاصد کے لئے استعمال کئے جانے والے رنگ کاٹ محلول کو پی کر یا پھر اس کے ٹیکوں کے ذریعے کووِڈ۔19 کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔تجویز کو 39 منفی کے مقابلے میں 49 مثبت ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے، تاہم اسمبلی کے فیصلے پر انتہائی نگہداشت ماہرین سوسائٹی اور بعض سیاسی پارٹیوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی ہے۔
پرپل پارٹی کے اسمبلی رکن اور نیورو سائنٹسٹ ایڈ مالاگا۔ٹریلو نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے سائنس دانوں کے مطابق بیلچنگ محلول کو طبّی ساز و سامان کی صفائی، صنعتی مشینوں کی صفائی یا پھر لکڑی یا ٹیکسٹائل کی چیزوں کے داغ دھبے دْور کرنے جیسے مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن انسانی وجود پر استعمال یا پھر اسے پینے کی صورت میں اندرونی اعضا کے زخمی ہونے سمیت جان لیوا نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔



