
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)آج پورے ملک میں چانددیکھنے کااہتمام کیاگیالیکن رویت ہلال کی اطلاع نہیں ملی ہے۔پٹنہ سے امارت شرعیہ ،بہار،اڈیشہ،جھارکھنڈسے قاضی شریعت مولانامحمدانظارعالم قاسمی نے اعلان کیاہے کہ آج بروزپیررمضان المبارک کے چاندنکلنے کی اطلاع نہیں ملی ہے اورپٹنہ اوردیگراطراف میں کہیں چاندنہیں د یکھاگیااس لیے 14اپریل کو رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی ۔اس کے علاوہ دیگررویت ہلال کمیٹیوں نے بھی اعلان کیاہے۔
جمیعۃ علمائے ہند(محمودمدنی گروپ)کے اعلان کے مطابق میٹنگ زیر صدارت مولانا محمد اخلاق صاحب امام وخطیب مدینہ مسجد اندرا وہار مصطفی آباد نئی دہلی منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع صاف تھا ، چاندنظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات کرناٹک ، مدھیہ پردیش بھوپال ،رانچی ، کڈپہ ، بہار ، منی پور ، آسام، بنگال ، اترپردیش، تری پورہ ، گجرات وغیرہ میں رابطہ کیا گیا،
بیشتر مقامات پر مطلع صاف ہے لیکن کہیں سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مہاراشٹر کے اکثر علاقوں میں بارش کا موسم ہے ، وہاں سے بھی رویت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رئویت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ۱۴؍اپریل ۲۰۲۱ء بروز بدھ، ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۲ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔اسی کے اعتبار سے تراویح وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ۔



