اسپورٹس

چنئی سپرکنگز کے ساتھ ختم ہوا ہربھجن سنگھ کا معاہدہ

نئی دہلی،20؍جنوری ( ایجنسی) فبروری میں آئی پی ایل 2021 کے منی نیلامی سے قبل ہربھجن سنگھ کا سفر چنئی سپر کینگز کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ ہربھجن نے خود ٹویٹ کرکے معلومات دی ، واضح رہے کہ ہربھجن اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر 2020 کے آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکے تھے۔ بھجی نے کہا کہ میرا چنئی سپر کنگز کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔ اس ٹیم کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا تجربہ تھا۔ خوبصورت یادیں اور کچھ شاندار دوست بنے ، جنہیں آنے والے وقت میں یاد رکھوں گا ۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز مینجمنٹ ، اسٹاف اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ آئی پی ایل 2020 میں سی ایس کے کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں تھی۔

سی ایس کے آخری مقام پر تھا۔ بھجی کے بارے میں بات کریں تو وہ اب تک اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 150 وکٹیں لے چکے ہیں۔ بھجی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں پانچویں کھلاڑی ہیں۔ لاست ملنگا ، امیت مشرا ، پیوش چاولا اور ڈوین براوو نے بھجی سے زیادہ وکٹیں آئی پی ایل لی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2021 کے لئے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور ریلیز کرنے کا فیصلہ آج لیا گیا ۔آئی پی ایل 2021 اس بار ہندوستان میں ہونا ہے۔ اس سال آئی پی ایل کا 14 واں سیزن اپریل اور مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2020 میں ممبئی انڈینس (ایم آئی) نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی ، اور اس نے پانچویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button