قومی خبریں

ڈاک ٹکٹوں پرمافیاڈان کی تصاویر

ڈاک ٹکٹوں پرمافیاڈان کی تصاویر

کانپور:28/ڈسمبر (اردودنیانیوز)۔ مائی اسٹامپ یوجناسے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانپورمحکمہ ڈاک نے حیرت انگیزکارنامہ انجام دیاہے۔بتایاجاتاہے کہ ڈاک ٹکٹوں پرمافیاڈان کی تصاویرشائع کی گئی ہیں ۔مراٹھی روزنامہ سکال نے سوشل میڈیاپرجانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ کانپور محکمہ ڈاک نے ڈاک ٹکٹوں پرانڈرورلڈڈان چھوٹاراجن اورباغپت جیل کے مہلوک گینگسٹرمنابجرنگ کی تصاویرشائع کرکے ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔مرکزی حکومت نے ۲۰۱۷؍ میں مائی اسٹامپ یوجناکے تحت سخت شرائط کے تحت یہ یوجناشروع کی تھی۔درخواست گزارکو۳۰۰؍روپیہ کافارم بھرکرجس شخص کی تصویرڈاک ٹکٹ پرشائع کرناہے مذکورہ شخص سے متعلق پوری معلومات فراہم کرناضروری ہے۔اس یوجناکے تحت مردہ اشخاص کی تصاویرممنوع ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق کانپورمحکمہ ڈاک نے تمام شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹرجنرل وی کے شرمانے معاملہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی آگہی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button