قومی خبریں

ڈاکٹروں کو’ٹرٹر‘کہتے ہوئے بابا رام دیو نے اڑایامذاق، کہا بغیر کسی ڈگری کے میں ڈاکٹر ہوں!

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بابا رام دیو کے ایک ویڈیو میں دئے گئے بیان نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس بار ان کے نشانے پر کورونا جاں باز ڈاکٹر آئے ہیں۔ بابا رام دیو نے تین دن پہلے یہ کہہ کر پورے ملک میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا تھا کہ ایلوپیتھی ’پاگل سائنس‘ ہے۔

صرف اتناہی نہیں بابا رام دیو نے یہاں تک کہا کہ لاکھوں مریض ایلوپیتھی کی دوائیں لینے کے بعد بھی فوت ہوگئے ہیں۔ تاہم جب ہنگامہ ہوا اور معاملہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے تک پہنچ گیا تو انہوں نے بیان واپس لے لیا۔ اب بابا رام دیو نے ڈاکٹروں کا مذاق اڑایا ہے۔دراصل یوگا گرو بابا رام دیو یوگا کیمپ میں ایک نوجوان کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹروں کو’ٹرٹر کہتے ہوئے طنزکستے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ 1 ہزار ڈاکٹروں کی موت کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کے باوجود ہوئی۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بتائیے وہ ڈاکٹر اپنے آپ کوہی نہیں بچا سکے۔ویڈیو میں بابا رام دیو کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں تو پھر بابا رام دیو کی طرح بنو جس پاس کوئی ڈگری نہیں ہے اورسب کا ڈاکٹر ہے، بغیر کسی ڈگری اور وقار کے میں ایک ڈاکٹر ہوں!۔

متعلقہ خبریں

Back to top button