
چنئی: (اردودنیا.اِن)تملناڈوقانون ساز اسمبلی کے لیے انتخاب 6 اپریل کوہوناہے۔ اس کے پیش نظر ایم کے اسٹالن کی پارٹی دراویڈا منیتراکاھاگام (ڈی ایم کے) نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 اور 4 روپے کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
نیز ایل پی جی گیس سلنڈروں پر بھی 100 روپے کی سبسڈی دینے اعلان کیاگیاہے۔ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ٹی سیوانے کہاہے کہ آج لوگوں پر یہ ایک بہت بڑا بوجھ ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کررہی ہیں۔ جب ہم اقتدار میں آئیں گے ، ہم تیل کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔2011 سے تمل ناڈومیں اقتدار سے باہر ، ڈی ایم کے نے کانگریس ، بائیں بازو کی جماعتوں ، ایم ڈی ایم کے ، وی سی کے اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اے آئی اے ڈی ایم کے کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اتحاد کیاہے۔
ڈی ایم کے نے اسمبلی کی کل 234 نشستوں میں سے ان کے لیے 61 نشستیں چھوڑی ہیں۔ ڈی ایم کے زیرقیادت اتحاد میں ، کانگریس 25 نشستوں پرمقابلہ کررہی ہے ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ‘مارکسسٹ اور کمیونسٹ پارٹی چھ ، یونین آف انڈیا مسلم لیگ تین اور ایم ایم کے کی 2 نشستوں پرمقابلہ کرے گی۔



