قومی خبریں

ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: حکومتی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعدچہارشنبہ کے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ، جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپےسے محض 27 پیسے کم ہے۔

تیل کمپنیوں نے 29 یوم تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ یوم تک مستحکم رہیں ۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ چہارشنبہ  کے روز دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 .. 25 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی ۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔

بین الاقوامی بازار میں نئے سال میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ تیل برآمدات کرنے والے ممالک کی تنظیم (او پی ای سی) مارچ میں بھی پیداوار میں کمی جاری رکھنے پررضا مند ہو گئی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول 84.45 روپے اور ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے اور ممبئی میں پٹرول 91.07 روپے اور ڈیزل 81.34 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح کولکاتہ میں بھی پٹرول 85.92 روپے اور ڈیزل 78.22 روپے اور چنئی میں پٹرول 87.18 روپے اور ڈیزل 79.95 روپےتک پہنچ گیا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل درج کی گئیں :

چنئی میں پٹرول 87.18 اور ڈیزل 79.95 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 91.07 اور ڈیزل 81.34 روپے فی لیٹر

کولکاتہ میں پٹرول 85.92 اور ڈیزل 78.22 روپے فی لیٹر

دہلی میں پٹرول 84.45 اور ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button