قومی خبریں

 کالی کٹ :یونانی میڈیکل کالج میں60طلباکیلئے داخلہ کی گنجائش،اسکالرشپ کی فراہمی:ڈاکٹرازہری

 مرکز یونانی میڈیکل کالج میں60طلباکیلئے داخلہ کی گنجائش
ممتازطلباء کو مرکزالثقافة السنیہ کی طرف سے اسکالرشپ کی فراہمی:ڈاکٹرازہری
کالی کٹ : (اردودنیا۔ان) مرکزنالج سٹی کالی کٹ  میں مرکز یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے بعد داخلے جاری  ہیں۔ امسال مرکزیونانی میڈیکل کالج میں 60  طلباء کے داخلوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ مرکز الثقافتہ السنیہ کالی کٹ ایک ایسا مثالی تعلیمی ادارہ ہے جہاں گرانڈمفتی آف انڈیا شیخ ابوبکراحمدمصلیار کی سرپرستی اور ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی نگرانی میںدینی وعصری تعلیم کیلئے ملک کے طول وعرض میںادارے قائم ہیں،جہاں ہزاروںکی تعدادمیں  طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مرکزنالج سٹی کے ڈائرکٹرڈاکٹرعبدالحکیم ازہری کے مطابق مرکز یونانی میڈیکل کالج میں بی یو ایم ایس کا ساڑھے 5 سالہ کورس ہے۔

بی یو ایم ایس کے اس کورس کیلئے حکومت ہند کی آیوش اور CCIM نے بھی منظوری دے دی ہے اور اس کالج کو کیرالا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس سے بھی منظوری مل چکی ہے۔ مرکز الثقافة السنیہ کی جانب سے ماہر پروفیسرس ، لکچرارس اور عملہ جات و ٹیچنگ اسٹاف بھی فراہم کرایاگیا ہے۔ مرکز یونانی میڈیکل کالج میں تمام ترتعلیمی سہولیات لیب، لائبریری، آڈیو ویژیول نظام ، ہائی ٹیک یونانی  اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے اس کے تحت مفت یونانی میڈیکل کیمپس بھی چلائے جا رہے ہیں۔ انٹر کالجیٹ، میڈیکل ڈیبیٹ، کانفرنس، ایجوکیشنل ٹورس کے علاوہ یونانی ایم ڈی ایم ایس سینٹرس ، امتحان دینے والے طلباء کیلئے گائڈنس سیل کی سہولت فراہم ہے۔

ڈاکٹرعبدالحکیم ازہری کے مطابق مرکزیونانی میڈیکل کالج میں داخل طلباء کیلئے کیرلاکے خوشگوارماحول میں ہرقسم کی سہولیات بہم فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ کورس مکمل کرنیوالوں کو  ملازمت کیلئے رہنمائ سیل بھی موجود ہے۔ اس کورس کیلئے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔مزیدجانکاری کیلئے مرکز گائڈنس سیل سے فون نمبر 8735001122 یا 9946059871 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندستان بھر میں مرکز کے جو سنٹرس ہیں وہاں سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رینکنگ حاصل کردہ طلباء  کیلئے اسکالرشپ کی سہولت بھی مرکز کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button