کاموں کے ساتھ دعوت نہیں!دعوت کے ساتھ کام کرتے رہیں،
ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں کلیم صدیقی کا طلبہ و اساتذہ سے خطاب
اورنگ آباد:(اردودنیا ڈاٹ ان) ویلیو ایجوکیشن کمیٹی و جماعت اسلامی اورنگ آباد کے اشتراک سے مولانا آزاد کالج روضہ باغ اورنگ آباد میں مشہور و معروف داعی اسلام کلیم صدیقی کا خطاب زیر صدارت ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس روضہ باغ عمل میں آیا، جلسے کا آغاز منتہا بیابانی کی تلاوت سے ہوا،
نعت شریف محمد اریب BSC 3rd yer کے طالب علم نے پیش کی ، نظامت کے فرائض مشیر ندوی نے انجام بحسن و خوبی انجام دیے، افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے انجینئر عبد الواجد قادری ناظم شہر جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد نے "من الظلمات الی النور” مہم کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ،
مہمان خصوصی کا استقبال ڈاکٹر رفیق زکریا کی مایا ناز کتاب "محمد اور قرآن” سے کیا گیا،داعئ اسلام کلیم صدیقی نے اپنے پر اثر خطاب میں اللہ کی کبریائی بیان کرتے ہوئے فرمایا، اللہ تمام جہانوں کا رب ہے نہ کہ کسی ایک خطے کا، گیلکسی میں موجود ستاروں اور سیاروں کی اگر گنتی کی جائے تو انسان کو اسے گننے کے لیے بیس ہزار سال کا وقت درکار ہوگا،
اللہ رب العزت نے اس گیلکسی کو صرف اپنے نے ایک ارادے سے پیدا فرمایا( اذا اراد شیئا ان یقول لہ کن فیکون) ، کرونا کے متعلق ڈبلیو ایچ او کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جب کسی انسان کے جسم میں 70 ارب جراثیم داخل ہوتے ہیں تب کرونا ہوتا ہے، دنیامیں جتنے بھی کرونا متاثرین ہیں ان کو متاثر کرنے والے جراثیم کی تعداد صرف 2گرام ہیں ، یہ رب کی قدرت ہے کہ دو گرام بے جان چیز کی وجہ سے دنیا کی سپر پاور طاقتوں نے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ،
طلباء کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آپ عزم و ارادہ کیجئے آپ کو جو بننا ہے آپ وہ بن سکتے ہیں آپ کتاب "بڑوں کا بچپن” مطالعہ کریں اللہ تعالی اس قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش کریں ، آپ جو بننا چاہے وہ بن سکتے ہیں ،جیسے امام بخاری نے سوچا کہ مجھے محدث بنا ہے بن گئے
عبدالقادر جیلانی نے سوچا مجھے اللہ کا ولی بننا ہے، وہ بن گئے، مجدد الف ثانی نے سوچا مجھے مجدد بننا ہے وہ بن گئے، اسی طرح طارق بن زیاد فاتح اندلس بننا چاہے بن گئے ،صلاح الدین ایوبی فاتح قدس بننا چاہیے بن گئے ،آپ طلباء بھی ارادہ کریں کہ آپ کو جو بننا ہے وہ بن جائے، حضرت مولانا علی میاں ندوی ایک ایسے اسکالر ہیں ہے
جن کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں ،وہ اس وجہ سے کہ ان کی زندگی میں ہی 42 لوگوں نے ان کی حیات و خدمات پر پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، ہم داعی بننے کو ترجیح دیں ،اللہ نے نبوت کا دروازہ ہمیشہ لیے بند کیا ہے، تاکہ ہم داعی بنیں، اکثر ہماری غلط فہمی یہ ہوتی ہیکہ ہم اپنے کام کاروبار ،اور مصروفیات کے ساتھ ساتھ دعوت دین کے کام کو ترجیح دیتے ہیں ،
حالانکہ ہمیں دعوت کا کام کرتے کرتے کام کاروبار کو ترجیح دینی چاہیے ،دعوت دین کو ہر کام پر مقدم رکھنا چاہئیے، ہم دیڑھ بالش پیٹ کی خاطر اپنی بیش بہا قیمتی زندگی وقف کردیتے ہیں ، اصل زندگی تو وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے ،صداتی خطاب میں ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے طلبہ کو داعی بننے اور مولانا کی باتوں پر عمل کرنے کا عزم و حوصلہ دیا ،فیرز پٹھان سر کے اظہار تشکر پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا ۔اس طرح کی اطلاع شیخ عبدالماجد ندوی نے دی۔





