بین ریاستی خبریں

کانگریس ایم ایل اے کلاوتی بھوریہ کی کورونا وائرس سے موت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کی کانگریس ایم ایل اے کلاوتی بھوریہ کی ہفتے کی صبح ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کے علاج کے دوران موت ہوگئی ،وہ 49 سال کی تھیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بھوریہ کو گذشتہ 12 دن سے اندور کے شیلبی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں علی راج پور ضلع کے جوبٹ علاقے کی نمائندگی کی تھی۔

شیلبی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وویک جوشی نے بتایا کہ بھوریہ کو پھیپھڑوں میں 70 فیصد سے زیادہ انفیکشن تھا۔ جوشی نے کہا کہ بھوریہ کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا، لیکن ان کی حالت بدستور خراب ہوتی گئی اور ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔بھوریا سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کانتی لال بھوریا کی بھانجی تھیں۔ وہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاص کرکے اپنے سیاسی کیریئر میں پہلی بار ایم ایل اے بنی تھیں۔ بہت سے سیاستدانوں نے کلاوتی بھوریہ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی اور موجودہ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ بھوریا کے انتقال کی خبر بہت پریشان کن اور چونکانے والی ہے۔ وہ ایک سرگرم، دبنگ، متحرک اور قابل اعتماد ایم ایل اے تھیں۔کمل ناتھ نے یہ بھی کہا کہ کلاوتی بھوریہ کو اپنے علاقے کے لوگوں سے خصوصی پیار تھا اور وہ ہمیشہ ان کے مفادات کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button