
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان قومی صحت ایمرجنسی کا اعلان کریں۔ سابق مرکزی وزیر نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ کوویڈ 19 کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر انتخابی ریلیوں پر پابندی عائد کی جائے۔
COVID-19
Infections faster than recoveriesModiji :
Declare a National Health EmergencyElection Commission :
Declare a moratorium on election ralliesCourts :
Protect people’s lives— Kapil Sibal (@KapilSibal) April 18, 2021
سبل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوویڈ19 انفیکشن لوگوں کے صحت مند ہونے کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مودی قومی صحت ایمرجنسی کا اعلان کریں۔ الیکشن کمیشن انتخابی جلسوں پر پابندی لگائے۔ عدالت لوگوں کی جانوں کا تحفظ کرے۔



