قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب،پارٹی صدرکے انتخاب پرتبادلہ خیال کاامکان

نئی دہلی20جنوری(ایجنسیز)کانگریس نے پارٹی کے نئے صدرکے انتخاب کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 22 جنوری کو اپنی اعلیٰ پالیسی ساز یونٹ ،کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی بی ڈبلیو سی)کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ سی ڈبلیوسی کی یہ ڈیجیٹل میٹنگ جمعہ کی صبح ہوگی۔

اس میٹنگ میں نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ہی کسانوں کی تحریک اور کچھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں صدر کے انتخاب کو صاف کیا جاسکتا ہے اور انتخابی تاریخ کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد راہل گاندھی نے صدرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے بعد سونیا گاندھی کو عبوری صدر کی ذمہ داری سونپی گئی۔ بہار کے اسمبلی انتخابات اورکچھ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی کے بعد ، غلام نبی آزاد اور کپل سبل جیسے کچھ سینئررہنماؤں نے پارٹی کے فعال صدر بنانے کا مطالبہ دوبارہ شروع کیا۔ ویسے کانگریسی قائدین کا ایک بہت بڑا طبقہ ایک طویل عرصے سے اس بات کی وکالت کر رہا ہے کہ راہل گاندھی کو کانگریس کی باگ ڈورسنبھالنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button