بین ریاستی خبریںسرورق

کرناٹک میں 14 دنوں کیلئے لگایاگیا مکمل لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ نے کہا 10 بجے کے بعد کسی کو نہیں ملے گی اجازت

بنگلور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ادھر کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کووڈ 19 کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، کورونا کرفیو اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہوا، اس لئے 10مئی کی صبح6بجے سے 24 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک آؤٹ لگایا جائے گا۔ تمام ہوٹل، پب اور بار بند رہیں گے۔

ریستوراں، گوشت کی دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6-10 بجے تک کھلیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن عارضی ہے، میںتارکین وطن مزدوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریاست چھوڑکرنہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 بجے کے بعد کسی فرد کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،میں نے پولیس افسران کو سخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے، ہم نے یہ فیصلہ اموات اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر لیا ہے۔

بتادیں کہ کرناٹک میں جمعرات کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 49058 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 328 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 1790104 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17212 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button