بین ریاستی خبریں

کرناٹک: وقف بورڈ نے دی رات کو لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر روک لگانے کی ہدایت

وقف بورڈ

بنگلور: (اردودنیا.اِن)کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے نام پر نئی ہدایات جاری کی ہے۔ وقف بورڈ نے کہا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک درگاہوں اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی ہوگی۔ بورڈ نے کہا ہے کہ دن کے وقت بجنے والے اسپیکر معیار کے مطابق ہوںگے۔ اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان یا کوئی خاص معلومات فراہم کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

بورڈ نے کہا ہے کہ مذہبی پروگراموں کے دوران مساجد میں موجود لاؤڈ اسپیکر کاہی استعمال کیا جائے۔ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے بورڈ نے کہا ہے کہ درگاہوں اور مساجد کے آس پاس خالی جگہوں پر درخت لگائے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ لوگوں کو مذہبی مقامات پر معاشرتی فاصلے پر بھی عمل کرنا چاہئے۔ بورڈ نے کہا کہ مذہبی مقامات پر بھکاریوں کوبڑھاوا نہ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button