قومی خبریں

کرونا ویکسین لینے81 فیصدمریضوں نے موت کودی مات : تحقیق

نئی دہلی ، 14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہر میں لرزہ خیز ہلاکت واقع ہوئی ۔اس ہلاکت خیزی کے درمیان لوگوں نے کرونا ویکسین بھی لیا ہے ۔ تاہم ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا ویکسین خوراک لینے والے #مریضوں کی 81فیصدی تعداد نے کرونا ویکسین لے کر موت کے دانت’ کٹھے‘ کردیئے ۔

یعنی کہ کرونا ویکسین لینے والے مریضوں میں ہلاکت کی 81فیصدی کمی واقع ہوئی ہے ، وہیں کرونا متأثر ہونے کے بعد سنگین حالت ہونے کے بعد آئی سی یو وراڈ میں داخل ہونے والے مریضوں کی فیصد ی میں بھی 66فیصدی کمی ہوئی ہے ، جب کہ اسپتال میں اخراجات کی شرح میں بھی 24فیصدی کی کمی واقع ہونے کی اطلاع ہے ۔

ہیلتھ انشورنس کمپنی ’اسٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ انشورنس‘ نے کرونا مریضوں میں ویکسی نیشن کے اثرات پر اپنی نوعیت کا ایک پہلا تجزیہ کیا ہے ۔ اس تحقیق میں 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں ویکسی نیشن کے اہم اثرات سامنے آئے ہیں۔ یہ تجزیہ #کورونا کی دوسری لہر (مارچ اور اپریل 2021) کے دوران کیا گیا تھا اور اس نے ملک بھر میں 3208 مریضوں کے نمونوں پر تحقیق کیا تھا، جن کی عمر 45 سال یا اس سے زیادہ تھی۔

اس تجزیہ کی تفصیل بتاتے ہوئے اسٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ #انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس پرکاش نے کہا کہ2021 کے اوائل میں ہم نے کیخلاف ویکسین کی دریافت میں ایک پیشرفت دیکھی ، جس سے اب تک سب سے تیز ویکسین دریافت ہے۔ ہمارا مقصد راست طورپر #مریضوں پر کروناویکسی نیشن کے مؤثر ہونے اور اس کی تفہیم تھی ۔

جوائنٹ نائب صدر ڈاکٹر مدھومتی رام کرشنن نے وضاحت کی کہ اس #تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ، جن لوگوں نے #ویکسین لیا تھا،انہیں ان کے مقابلے میں زیادہ #فائدہ ہوا جنہوں نے ویکسین نہیں #لگوائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button