
کریم نگر:8/جنوری (عبدالرحمٰن) ضلع کریم نگر کے قلب شہر میں واقع قدیم اسلمی مسجد کے امام صاحب جناب حافظ شفیع الدین نیازی تقریبا پچاس سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہےہیں ،پچاس سالہ معیاد کی تکمیل پر امام صاحب کو مصلیان و مسجد کمیٹی کی جانب سے مبارکبادی وگل پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔امام صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کے آج وقت کی اہم ضرورت ہے ہم آپس میں اتحاد کامظاہرہ کریں اورتمام امت محمدیہ سے نمازوں کی پابندی وایمان کی رسی کو تھامے رکھنے کی تلقین کی ،مومن کے لے دنیا آزمائش کی جگہ ہے موت کا کوئ بھروسہ نہیں ہے موت آنے سےپہلے ہم آخرت کی تیاری کریں اور حسد جلن بغض ایکدوسرے کی غیبت سے بچیں۔بعد نماز جمعہ فصیح بھائی وکریم نگر کی معروف شخصیت منقبت شاہ مجیب خان اور محسن بھائی کی جانب سےامام صاحب کی گلپوشی کی گئ۔اس موقع پر کثیر تعداد موجود تھی ۔دعائیہ کلمات پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔



