قومی خبریں

کشمیر کے اننت ناگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 گھنٹے چلے تصادم میں میں لشکر طیبہ کے 3 دہشت گرد ہلاک

سرینگر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے علاقے کو کیرناگ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصام میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ ان تینوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔ تینوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے منگل کی صبح سے جاری سرچ آپریشن پورا ہونے کا اعلان کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کواننت ناگ ضلع کے علاقے ویلیو میں دہشت گردوںکے چھپے ہوئے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ادھر دہشت گردوں نے خود کو گھیرے میں دیکھ کر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن اس کے باوجود دہشت گردوں نے فائرنگ بند نہیں کی۔ سیکیورٹی فورسز کا غلبہ دیکھ کر دہشت گرد ایک مکان میں داخل ہوگئے۔

اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا لیکن اس کے بعد بھی اس کے دونوں ساتھیوں نے فائرنگ بند نہیں کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا ایک اور موقع دیا لیکن اس باربھی دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھی۔ آخر کار تینوں دہشت گرد 5 گھنٹے کے تصادم کے بعد ہلاک ہوگئے۔اس تصادم کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور یقینی بنایا کہ علاقے میں کوئی اورا دہشت گرد چھپا ہوا نہیں ہے۔

اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا۔ رواں ماہ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصام کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز شوپیان میں ایک انکائونٹر میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ اس سے قبل سوپور کے ناتھ پورہ کے ایک تصادم میں بھی دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس سال اب تک سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 46 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button