بین ریاستی خبریں

کورونا بحران کے دوران دہلی میں آئی سی یو بیڈز کی قلت ، کیجریوال حکومت کا ٹھوس اقدام

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ روزانہ 20 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ کورونا مریضوں میں اضافے کے ساتھ ہی اسپتال میں بیڈزکی کمی بھی سامنے آرہی ہے۔ دہلی میں آئی سی یو بیڈز کی قلت کے پیش نظر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں حکومت ایک عارضی اسپتال تعمیر کرنے جارہی ہے ، جن میں 1000 آئی سی یو بیڈز ہوں گے۔ حکومت کے اس اقدام سے بیڈز کے بھٹکنے والوں کو راحت مل سکتی ہے۔

معلومات کے مطابق رام لیلا میدان میں تعمیر کیے جارہے عارضی اسپتال میں 500 آئی سی یو بیڈز ہوں گے جبکہ 500 عام بیڈزہوں گے۔ یہ عارضی اسپتال لوک نائک جئے پرکاش اسپتال کے بالکل سامنے ہے۔

اسی کے ساتھ ہی جی ٹی بی اسپتال کے قریب رام لیلا گراؤنڈ میں تعمیر کیے جانے والے عارضی اسپتال میں 500 بیڈز ہوں گے۔ ان اسپتالوں کا کام شروع ہوچکا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مطابق یہ عارضی اسپتال 5 مئی تک شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button