حیدرآباد (ایجنسیز) حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی جو کوورونا کا ٹیکہ تیار کررہی ہے نے 23000والینٹرس کی تقرری کی ہے اوریہ ملک بھر کے کئی مقامات پر اس کے ٹیکہ کوویکسن کے انسانوں پر اس کے تجربہ کے تیسرے مرحلہ کیلئے 26000شرکا کے مقصد کے حصول کی طرف پیشرفت جاری رکھی ہوئی ہے ۔
یہ کمپنی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی(این آئی وی)کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ٹیکہ تیار کرنے کاکام کررہی ہے ۔نومبر میں اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز ہوا تھاجس کے تحت 26000والینٹرس کو ٹیکہ دینے کا نشانہ رکھاگیا تھا۔
اپنے ریلیز میں سچیریتا ایلا جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک نے کہاکہ والینٹرس کا جذبہ ہندوستان اور دنیا کے لئے حوصلہ بڑھائے گا۔انہوں نے کہا ہم جانچ کرنے والوں، ڈاکٹرس، میڈیکل اسٹاف،اسپتالوں کے تعاون اور تیسرے مرحلہ کے انسانوں پر تجربہ میں شمولیت پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ہم کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ میں 26000افراد کی شرکت کے مقصد کے حصول کے سلسلہ میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔