قومی خبریں

کورونا سے سے ایک دن میں ریکارڈ 4187 اموات ، 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 401078 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4187 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی ہے۔

جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں78 ہزار 282 کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب ملک میں کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو 414188 نئے کیسزدرج کیے گئے تھے اور جمعرات کو 412262 نئے کیسزدرج کیے گئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 18 ہزار 609 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس خطرناک وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے ذریعے جنگ بھی جاری ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریبا 23 لاکھ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ وزارت کے مطابق اب تک 167346544 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2297257 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button