بین ریاستی خبریں

کورونا سے متاثر فاروق عبداللہ بہتر علاج کے لئے اسپتال میں داخل

سری نگر: (اردودنیا.اِن)حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں،احتیاطی اقدام کے طور پر ہفتہ کے روز انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ فاروق کے بیٹے عمر عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد بہتر نگرانی کے لئے سری نگر کے ایک اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ عمر نے کہا کہ ہمارا خاندان لوگوں کے محبت اور احسانات کا شکر گزار ہے۔منگل کے روز نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق کو کورونا سے متاثر گیا تھا۔

ابتدا میں انہیں گھر میں قرنطین میں رکھا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بہتر طبی نگہداشت کے لیے اسپتال بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بہت سارے رہنماؤں نے فاروق کے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

فاروق نے 2 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں ہفتے کے روز کورونا کے 89129 نئے کیسز درج ہوئے جو تقریباً ساڑھے چھ ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیسزہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز بڑھ کر 1.23 کروڑ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button