قومی خبریں

کورونا وائرس: دہلی کے وزیر صحت کی اپیل ،ضروری کام کے لیے ہی گھر سے نکلیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 13468 نئے کیسزدرج ہوئے تھے۔ پورے ملک میں صرف ایک شہر میں یہ کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ بدھ کے روز ملک بھر میں 1.84 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مسلسل چار دن سے ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز آرہے ہیں اور آٹھ دن سے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے 184372 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جبکہ اس دوران 1027 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پورے ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 60212 کیسز درج ہوئے ہیں۔ دوسری طرف یوپی میں 17963 ، چھتیس گڑھ میں 15121 ، دہلی میں 13468 اور مدھیہ پردیش میں 8998 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

اموات کے بارے میں بات کریں تو مہاراشٹر میں 281 ، چھتیس گڑھ میں 156 ، یوپی میں 85 ، دہلی میں 81 اور گجرات میں 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ 1 لاکھ 2 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 13.14فیصد مثبت تھے۔

ملک میں 1 لاکھ 85 ہزار کے قریب کیسز آچکے ہیں اور ملک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں،دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ بہت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے نکلیں اور کورونا قوانین پر عمل کرتے رہیں، ماسک ضرور لگائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button