بین ریاستی خبریں

کورونا وائرس: مہاراشٹر میں مسلسل دوسرے دن 25 ہزار سے زیادہ کیسز

ممبئی: (اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ سب سے بدترین صورتحال مہاراشٹر کی ہے۔24گھنٹوں میں 25,681نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد ملک میں پائے جانے والے کل مریضوں میں سے تقریبا 63 فیصد ہے۔ اس سے قبل ریاست میں 25833 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔اسی کے ساتھ ہی ممبئی میں صورت حال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

پہلی بار ایک دن میں 3063 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ یہ کورونا کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل ریکارڈ 2877 کیسز رپورٹ کئے گئے تھے۔ اب تک یہاں مجموعی طور پر 3.55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران3.24 لاکھ افراد صحت یاب ہوئے اور 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 40 953 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ ، 55 ہزار ، 284 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 188 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اب تک ملک بھر میں 1 لاکھ 59 ہزار 558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 2 لاکھ 88 ہزار 394 فعال کیسز ہیں جبکہ 11107332 مریض کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button