بین ریاستی خبریں

کورونا وبا کے درمیان اتراکھنڈ میں’ مہاکنبھ ‘،ہزاروں افرادکا غیرمحتاط ہجوم

دہرادون:(اردودنیا.اِن)بڑھتی ہوئی وباء کے درمیان’ مہاکمبھ کا شاہی اسنان‘ پیر کی صبح شروع ہوا جہاں سنتوں نے گنگا ندی میں ڈبکی لگائی جس میں کوروناگائیڈلائنس کی جم کردھجیاں اڑائی گئیں۔اترپردیش میں عبادت خانے میں پانچ لوگوں سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری ریاستیں بھی پابندیاں جاری کررہی ہیں لیکن پڑوس کے اتراکھنڈمیں’آستھا‘ کے نام پرنہ توسماجی فاصلہ ہے اورنہ ماسک اورنہ کوروناگائیڈلائنس کی پیروی ہے۔

اس درمیان وہاں کئی سادھووں کے پازیٹیو ہونے کی بھی خبرہے۔ہریدوار شہر میں دریائے گنگا کے مختلف گھاٹوں پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوا۔مہا کنبھ میلہ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی صبح 10 بجے تک 17 لاکھ 31 ہزار عقیدت مندوں نے نہایا ہے۔

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک کمار ، جو شاہی غسل کے دوران مہا کمبھ میلے کے انتظامات کی نگرانی کرنے پہنچے تھے ، نے بتایا کہ پورے میلے کے علاقے میں نہانا جاری ہے۔اس پرجم کر سوشل میڈیا پر حکومت کی پالیسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔لوگ لکھ رہے ہیں کہ انتخابی ریلیوں اور مہاکنبھ میں کورونا کیوں نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button