
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)نیشنل کورونا ویکسی نیشن مہم میں اب تک 2358731 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ جن میں سے 2154934 افراد کو پہلی خوراک اور 203797 کوکورونا کی دوسری خوراک دی گئی۔ جمعہ کے روز 53698 ہیلتھ ورکرز اور 121503 فرنٹ لائن ورکرز نے پہلی خوراک لی ۔ ان کے علاوہ 467 823 افراد جو 45 سال سے زیادہ ہیں اور کومور بی ڈی ٹی اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 1511910 افراد کو پہلی خوراک دی گئی۔ اسی کے ساتھ ہی 42608 ہیلتھ کیئراور 161189 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
اب تک 8034547 ہیلتھ کیئر اور 8599981 فرنٹ لائن ورکرز کو پہلی خوراک دی گئی ہے۔ وہیں 5104398 ہیلتھ کیئر اور 3398570 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ فروری کے مہینے کے بعد سے مسلسل کورونا کے نئے کیسزسامنے آرہے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق 10 ریاستوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ایسی تین ریاستیں ہیں جہاں صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ یہ تینوں ریاستیں ہندوستان کے کل فعال کیسزمیں سے 73.64 فیصد ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، کیرالہ اور پنجاب کے ہیں۔



