کورونا:مسجد حرام میں نماز کے لیے نئے احکامات کا اطلاق
مکہ المکرمہ:(ایجنسی) الحرمین الشریفین کی انتظامی امور کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔انتطامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نمازیوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننے، مسجد میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانے، اپنے ساتھ الگ سے جائے نماز لانے، ہاتھوں کو مسجد میں داخلے کے وقت سینی ٹائزر سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں ماکولات اور مشروبات لانے سے منع کر دیا گیا ہے۔
رواں عمرہ سیزن کے دوران ساڑھے سات ملین معتمرین اور نمازیوں کی بیت اللہ آمد
مسجد حرام میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے، مسجد سے نکلتے وقت کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی اور مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات میں کھڑے ہونے، مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن پاک ساتھ لانے یا موبائل فون پر تلاوت کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح حرمین شریفین کے انتظامی امور کے زائرین اور معتمرین کی تعداد کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیر اسامہ الحجیلی نے کہا ہیکہ حرمین انتظامیہ نے بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہرقسم سہولت فراہم کرنے اور انہیں وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل مسخر کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران انتظامیہ نے بہ تدریج اندرون اور اس کے بعد بیرون ملک سے زائرین کو بیت اللہ میں آمد اور عمرہ کی ادائی کی اجازت دی۔
ابتدا میں معتمرین کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کے لیے مطاف میں فاصلے پر دائرے لگائے گئے۔ ان میں ایک سے دوسرے دائرے کے درمیان 10 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا۔ سعی اور طواف کعبہ کے دوران مطاف میں رش اور تصادم سے بچنے کے لیے 45 درجے کا ٹریک ٹریک تیار کیا گیا۔تیسرے مرحلے میں بزرگ اور خصوصی افراد کے بھی طواف کی گنجائش پیدا کی گئی۔ 155 میٹر طویل ایک ٹریک صرف وئیل چیئرز کے لیے مختص کیا گیا۔
طواف کا عمل 10 منٹ سے بڑھا کر 15 منٹ کردیا گیا۔ دوسرے ٹریک کو 145 میٹر تک کردیا گیا جو کعبہ شریک کے زیادہ قریب تھا۔ ایسے بزرگ جنہیں وہیل چیئرز کی ضرورت نہیں تھی ان کی تعداد 50 کردی گئی۔
خیال رہے کہ مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے خاتمے کے بعد عمرہ سیزن کے دوران اب تک ساڑھے سات ملین زائرین، نمازی اور معتمرین بیت اللہ کا طواف کرچکے ہیں۔ ان میں معتمرین کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار ہے جب کہ نمازیوں کی تعداد 54 لاکھ 80 ہزار ہے۔ رواں عمرہ سیزن 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔ یہ اعدادو شمار 23 جنوری 2021ء تک کے ہیں۔




