
بوگاٹو؍لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور درجنوں خبر کے مطابق مظاہروں کے دوران اب تک 26 افراد ہلاک اور درجنوں مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مخالف نواز مظاہرین نے پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا جس ہر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور واٹر کینن توپ کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔
شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر محنت انجیل کوسودیو کابریرا نے کہا ہے کہ حکومت قومی ہڑتال کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا میں بڑھتی غربت اور صدر کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف آٹھ روز سے مظاہرے جاری ہیں۔



